جائیداد تنازعہ ‘چچا نے بیٹے ‘ساتھیوں سے مل کر بھتیجے کو قتل کردیا‘2ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) برکی کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے بیٹے اور ساتھیوں کے ساتھ ملک کر فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کر کے جواں سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔ریاض حسین کا اپنے بھائی ریاست عرف راشو سے ایک کنال اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔ زخمی جنےد ، سجاول اور ریاست کو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں جنےدکی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سجاول اور ریاست کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لےتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔