• news

شیخوپورہ: 8 افراد کے قتل میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کا مزید 4 روزہ ریمانڈ


لاہور (خبر نگار) شیخوپورہ نارنگ منڈی میں کلہاڑی کے وار کرکے آٹھ افراد کے قتل کے معاملہ میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر صفدر نے پولیس اہلکاروں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی‘ مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے سابق ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے گرفتار پولیس اہلکاروں کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔
ریمانڈ

ای پیپر-دی نیشن