وزیر آباد میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر 30سالہ شخص کی خود کشی
`
وزیرآباد (نا مہ نگار) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر 30سالہ شخص نے زہریلی گولیاں نگل لیں ،ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تھا نہ علی پور چٹھہ کے نواحی گائوں پانڈوکی خورد کا رہائشی مہندی حسن کاگھر میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز گھر میں تو تکرار ہوگئی جس سے دلبرداشتہ ہوکرمہندی حسن نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں ۔