• news

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، پولنگ 27 نومبر کو ہوگی  


مظفر  آباد  ( نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پولنگ 27 نومبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پولنگ 27 نومبر کو صبح 8 بجے شروع ہو گی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ ختم ہوتے ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔امید وار 14 سے 21 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اور امیدواروں کی پہلی فہرست 22 اکتوبر کو جاری ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلوں کی سماعت 26 سے 28 اکتوبر تک ہو گی، جبکہ 29 اکتوبر تک امیدوار کاغذات واپس لے سکتے ہیں، انتخابی نشانات اور امیدواروں کی حتمی فہرست 31 اکتوبر کو جاری ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن