چور چور بین الاقوامی نعرہ ، ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا،شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپنے کیسز ختم اور عریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ ہے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔