ہاشم ڈوگر کو پنجاب کا وزیر آبپاشی بنا دیا گیا
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں نئی ذمہ داری دیدی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہاشم ڈوگر کو وزیر آبپاشی مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ہاشم ڈوگر کو نئے ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ نئے قلمدان کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔