• news

شمالی کوریا  کا مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ


پیانگ یانگ، سیئول(اے پی پی)شمالی کوریا نے جمعہ کو مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا اور جنوبی سرحد  کے قریب  لڑاکا طیاروں کی پرواز  کر کے طاقت کا مظاہرہ کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے بیان میں بتایا کہ اس کے حالیہ میزائل تجربات سرحد کے قریب  جنوبی کوریا کی اشتعال انگیز  فوجی مشقوں کے جواب میں   کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا  نیفرنٹ لائن کے علاقے میں فوجی کشیدگی کو ہوا دینے پر جنوبی کوریا کی فوج کو  انتباہ جاری کیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ شمالی کوریا نے بین الکوریائی سرحد کے قریب 10 لڑاکا طیاروں  کی پرواز کی جس کے بعد  اس نے جمعے  کی صبح  سونان  کے علاقے سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا کے جیٹ طیاروں نے نگرانی کے لیے سیئول  کی مقرر کردہ  لائن کو پار کیا جس سے  خودکار آپریشنل عمل متحرک  ہو گیا۔ بعدازاں جنوبی کوریا نے لڑاکا طیاروں ایف۔35اے  سمیت فوجی طیاروں کو گھیر لیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی اور مغربی ساحلوں کے پانیوں میں تقریبا 170 گولے بھی فائر کیے 2018 کے معاہدے میں طے پانے والے سمندری "بفر زون" کی خلاف ورزی  ہے۔

ای پیپر-دی نیشن