چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں جمعہ کو 12 کیسز کی سماعت ہونی تھی رجسٹرار سپریم کورٹ ، وزارت قانون کی انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہونا تھی او جی ڈی سی ایل ملازمین اور دیگر درخواستوں پر سماعت بھی آج ہونا تھی کازلسٹ منسوخ ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیئے گئے کازلسٹ منسوخ ہونے کے بعد رجسٹرار آفس آئیندہ ہفتے کے لیے نئی کاز لسٹ جاری کرے گا۔