• news

صحت کارڈ سے22 لاکھ مریض مفت علاج کر اچکے،فیاض چوہان


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان وزیرِ اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے پی کے ایل آئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کا افتتاح کیا ہے جس سے ہر ماہ سینکڑوں غریب لوگوں کا مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ ہو سکے گا۔انہوں نے کہا قومی صحت کارڈ کے ذریعے 50 ارب روپے کی خطیر رقم سے 22 لاکھ مریض مفت علاج حاصل کر چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے قومی صحت کارڈ کے ذریعے کینسر کے مریضوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج سہولت فراہم کی ہے۔  ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے کہا پنجاب حکومت 100 ارب کے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں اور آئل 40 فیصد سستا فراہم کر رہی ہے اور دوسری طرف امپورٹڈ حکومت نے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن