عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی
سنگاپور(آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد کم ہو کر86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی، برطانوی کروڈ آئل بھی 3 فیصد سستا ہونے کے بعد 92 ڈالری بیرل کا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔