’’کس نے لوگوں پر ایٹم بم گرائے‘‘ جو بائیڈن کے بیان پر کیوبن سفیر کا ردعمل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر اسلام آباد میں کیوبا کے سفیر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کیوبن سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ہے۔ 1798ء سے آ ج تک کس ملک نے 469 مرتبہ فوجی مداخلتیںکی ہیں؟ کیوبن سفیر کا کہنا تھا کہ کس ملک نے شہریوں پر ایٹم بم استعمال کئے؟ اور دوسروں پر غیر انسانی پابندیاں کون لگا رہا ہے؟۔