• news

معیشت میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے، پرویز حنیف 


لاہور(کامرس رپورٹر )کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں دیہی علاقوں کی خواتین کا کلیدی کردار ہے ،اگر حکومتی سرپرستی میسر آئے تو دیہی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے ،ہاتھ سے بنے ہوئے قالین پوری دنیا میں پاکستان کی منفرد پہچان ہیں ،بدلتے رجحانات کے تناظر میں کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بھی انوویشن کی جارہی ہے۔دیہی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے الینوں کی صنعت کا حکومت پر کوئی بوجھ نہیں اور اس کے ذریعے دیہی خواتین کو گھر کی دہلیز پر روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں۔ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے نئی جدید کھڈی متعارف کرائی ہے جس پر قالینوں کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات بھی بن سکتی ہیں۔ 

حکومت کو چاہیے کہ نامور برانڈز کو اس جانب راغب کریں اور ان کے اشتراک سے دیہی علاقوں میں خواتین کو یہ کھڈیاں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی تیاری کے مرحلے میں کئی شعبوں کا عمل دخل ہے جس کی وجہ سے ہزاروںخاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔ اگر حکومت مکمل سرپرستی کرے تو دیہی علاقوں میںانقلاب لایا جا سکتا ہے ، خاص طو رپر خواتین کو دیہی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن