پہلے بلاول کہتے تھے اب عمران خود کہتے ہیں میں کٹھ پتلی ہوں: مراد شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمران خان کو نشانے پر لے لیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے بلاول بھٹو کہتے تھے اب عمران خان خود کہتے ہیں کہ وہ کٹھ پتلی ہیں۔ اب عمران خان خود کہتے ہیں وہ سلیکٹڈ تھے، عمران خان مستقبل میں کہیں گے کہ وہ کرپٹ ہیں لیکن انہیں کسی اور نے نہیں بتایا عمران خان نے اپنے دور میں کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، وہ اپنے دور میں گٹر کا ایک ڈھکنا نہیں لگا سکے، ایک بار بھی سندھ میں رات نہیں گزاری۔
مراد شاہ