سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا ، اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (سپیشل رپورٹر) اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے ہائیکورٹ نے صوفیہ مرزا کی درخواست 17 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ صوفیہ مرزا کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ چینلز اور سوشل میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہائیکورٹ کا سنگل بنچ17 اکتوبرکوصوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ صوفیہ مرزا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوں گی۔ درخواست میں پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ موقف میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر کے ایماءپرمختلف میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پردرخواستگزارکے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواستگزارکے حوالے سے سوشل میڈیا اور چینلز پر چلائی جانے والی بے بنیاد خبریں روکنے کا حکم دیا جائے۔
صوفیہ مرزا