کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کیخلاف مقدمہ اخراج کی استدعا مسترد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج راولپنڈی صداقت علی خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمدصفدرکی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالنے سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ کے اخراج کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کےلئے سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے کیپٹن صفدر نے احاطہ عدالت میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور4سال سے اپنا مقدمہ قانونی طریقے سے لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کے کیس میں بھی اللہ نے4سال بعد سرخرو کیا جبکہ نیب پشاور میں بھی کیس سے بری ہوا اسی طرح پشاور مین میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا جس سے عدالت نے مجھے بری کیاانہوں نے کہا ہمیں عدالتوں پر یقین ہے جلد یہاں سے بھی سرخرو ہوں گے ۔
کیپٹن صفدر