• news

ڈسکہ: فیروز والہ: گھریلو حالات سے تنگ خاتون سمیت 12 افراد نے خود کشی کر لی 


ڈسکہ فیروز والہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) گھریلو حالات سے تنگ 20نوجوان نے گلہ میں پھندا ڈال کر خود کو موت کے نیند سلا لیا۔ گزشتہ روز جامکے روڈ کے رہائشی یوسف کے 20سالہ بیٹے عدنان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلہ میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، جس کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جناہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ لاہور روڈ کی آبادی رحمان گاڈدن میں جواں سالہ خاتون عدیلہ شاہد نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے متوفیہ کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی، بتایا گیا کہ متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی۔
خود کشی 

ای پیپر-دی نیشن