اسلام آبادہائیکورٹ اعتزاز کے بیان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما کپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اعتزاز احسن کے بیان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر نے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیومیٹرک کرادی۔درخواست میں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کوفریق بناتے ہوئے اعتزاز احسن کے بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعاکی گئی ہے،اس ضمن میں گذشتہ روز کیپٹن صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ آئے اوردرخواست دائرکرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کروائی اور واپس روانہ ہوگئے۔واضع رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوتی ہے۔
درخوات دائر