• news

ٹرینوں کے معیار، صفائی اوقات کی بہتری کیلئے نجی سیکٹر کو شامل کرنے کا فیصلہ 


لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ پر کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ تھرکول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ پر حماد حسن مرزا کو پی۔ڈی لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اطہر ریاض کو ڈی ایس ملتان لگانے کی منظوری دی گئی۔ کراچی تک چلائی گئی مسافر ٹرینوں کی پنکچوالیٹی، آکیوپینسی اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور ریلوے سٹیشنوں پر برانڈنگ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کے فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس میں کارگو ایکسپریس کے تجارتی اور قانونی پہلوو¿ں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق

ای پیپر-دی نیشن