• news

پنجاب گروپ زیراہتمام دوروزہ انڈس کنکلیوکانفرنس کا آغاز


لاہور ( کلچرل رپورٹر) پنجاب گروپ کے زیراہتمام دو روزہ انڈس کنکلیو کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔الحمرا آرٹ سنٹر مال روڈ پر منعقد ہونے والے انڈس کنکلیو میں معروف سکالرز، تعلیم، سیاست، میڈیا،عدلیہ اور دیگر شعبوںسے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ پروفیسر سہیل افضل ،یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹر نصر اکرام، ڈینز، ڈائریکٹرز،کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروریکٹر ڈ اکٹر منصوراحمد سمیت اساتذہ اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں جسٹس جوادحسن نے ماحولیاتی تبدیلیاں اور عدلیہ کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے قانون سازی اورعملدرآمد سمیت اہم پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان کے ستر سال کے موضوع پر نجم سیٹھی، سلمان اکرم راجہ اور جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے تحریک پاکستان، سیاسی تحریکوں، پاکستان کو درپیش چیلنجز،سول ملٹری تعلقات اور عدالتی کردار پر اظہار کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن