نیٹو فورسز کے ہماری افواج سے کسی بھی سطح پر تصادم کا نتیجہ خطرناک ہو گا: آستانہ میں پریس کانفرنس
آستانہ (انٹر نیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو فورسز نے یوکرائن میں روسی افواج سے جنگ کی تو عالمی تباہی ہو گی۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا نیٹو فورسز کے روسی افواج سے کسی بھی سطح پر تصادم کا نتیجہ خطرناک اور عالمی سطح پر تباہ کن ہو گا۔ توقع ہے کہ جنگ کی باتیں کرنے والے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جو عالمی تباہی کا باعث بن سکتا ہو۔ مجھے امید ہے کہ جو لوگ اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں وہ اتنے سمجھدار ہیں کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ اس سے قبل روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے یہ بھی کہا تھا کہ روس کی سلامتی کے لیے جوہری ہتھیار بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
پیوٹن