مس کنڈکٹ‘ سابق ایس ایچ او داتادربارنوکری سے برخاست
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثرنے مس کنڈکٹ پر سابقہ ایس ایچ او داتا دربار کونوکری سے برخاست ، ناقص کارکردگی پرانچارج چوکی کرول گھاٹی کومعطل اور اےس اےچ او گڑھی شاہو کی اےک سال کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کئے ہےں جبکہ ناقص سپرویژن پر اےس ڈی پی او مصری شاہ اور سمن آباد کو وضاحتی لیٹر زاور 14اےس اےچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ہےں ۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے انسدادِ کرائم میٹنگزکے دوران تمام ڈوےژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ ایس ایچ اوز جرائم کی بیخ کنی کیلئے اشتہاری وعادی مجرمان کےخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او مستی گیٹ، لاری اڈہ،شاہدرہ ٹاﺅن ، گو المنڈی،رےس کورس ، مصطفی آباد، مسلم ٹاﺅن ،سابق اےس اےچ اورائےونڈ ، ڈےفنس بی،لٹن روڈ،ٹاﺅن شپ ، سابق اور موجودہ اےس اےچ اوپرانی انار کلی کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او اسلام پورہ کوشوکاز نوٹس اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 5ےوم کی مہلت، اےس اےچ او ساﺅتھ کےنٹ کو شوکاز نوٹس اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 5ےوم کی مہلت دےدی۔ ایس ایچ اوز عوام کی شنوائی کےلئے سہ پہر 3 تا5 بجے تھانوں میں موجود رہیں۔