• news

 احتجاج کی آڑ میں مال روڈ کی بندش کےخلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر


لاہور(سپیشل رپورٹر) احتجاج کی آڑ میں مال روڈ کی بندش کےخلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت کسی شاہراہ کو احتجاج کی آڑ میں بند نہیں رکھا جاسکتا۔ مال روڈ گزشتہ کئی روز سے احتجاج کے نام پر بند ہے مگر انتظامیہ کوکوئی پرواہ نہیں ۔ مال روڈ کی بندش عدالتی فیصلے اور بنیادی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ مال روڈ کی بندش کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اورمال روڈ کوفوری طور پر کھولنے کا بھی حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن