چیف جسٹس آف پاکستان نے ٹینس سٹار خواجہ افتخار احمد کے نام پر پویلین کا افتتاح کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخار احمدکے نام پر پویلین کا افتتاح کیا۔ فضا ءمیں غبارے بھی چھوڑے گئے،اس موقع پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راو¿ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،جسٹس (ر)خلیل الرحمن رمدے،خواجہ افتخار کے بیٹے خواجہ خرم، خواجہ سہیل،ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق، شرمین خرم،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد، نصرت خواجہ، رشید ملک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رو¿ف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد،ٹینس کی شخصیات اور ٹینس فیڈریشن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ خواجہ افتخار احمد ٹینس کے بہت بڑے کھلاڑی اور پاکستان کی شان تھے، وہ اپنے دور کے راجر فیڈررتھے،خواجہ افتخار احمد مخلص انسان تھے،انہوں نے دہائیوں تک ٹینس پر حکمرانی کی،میں نے اپنی زندگی میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ٹینس سٹیڈیم میں خواجہ افتخار احمد پویلین قائم کرکے ان کو عظیم خراج عقیدت پیش کیا ہے۔خواجہ افتخار احمد کے بیٹے خواجہ خرم نے سابق ٹینس سٹار کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خواجہ افتخار احمد 1956ءتک قومی چیمپئن رہے، دو بار ومبلڈن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا،حکومت نے خواجہ افتخار احمد کی خدمات کے صلہ میں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیازعطاءکیا ہے۔دوسرے بیٹے خواجہ سہیل نے کہا ہے کہ خواجہ افتخار احمد کو متحدہ ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل تھا، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راو¿ زاہد قیوم، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے والد خواجہ افتخار احمدکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال کا ٹینس سٹیڈیم آمد پرتپاک استقبال کیا گیا، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ٹینس سٹیڈیم، ٹینس کورٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔