سیمی بھائی ‘سیمی بھائی کے نعرے ‘ ڈیرن سیمی قذافی سٹیڈیم میں فینز میں گھل مل گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان جونیئر لیگ میں حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی قذافی سٹیڈیم میں فینز میں گھل مل گئے۔ عمران خان انکلوژر کے پاس چلے گئے اور فینز کے موبائل لے کر تصاویر بناتے رہے۔ڈیرن سیمی نے ننھے فین کو اپنی کیپ بھی پہنائی، اس دوران کرکٹ فینز نے سیمی بھائی سیمی بھائی کے نعرے بھی لگائے۔
ڈیرن سیمی حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ہیں، ٹیم کو آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حیدر آباد ہنٹرز پہلے ہی پاکستان جونئیر لیگ سے باہر ہو چکی ہے۔