• news

آشیانہ اقبال ریفرنس، 2 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع 


لاہور (خبرنگار) احتساب عدالت نے وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ملزم ندیم ضیاء اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی  اور تفتیشی افسر کو 2 ملزموں کے شامل تفتیش ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ شہباز شریف کے پلیڈر  نے  کی حاضری مکمل کروائی گئی ملزم ندیم ضیاء ، کامران کیانی عبوری ضمانت پر احد خان چیمہ سمیت دیگر  بھی عدالت پیش ہوئے  شہباز شریف  کے وکیل نے  اشتہاری ملزموں کے پیش ہونے پر ٹرائل نہ روکنے کی استدعا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کئی سال سے انصاف کے منتظر ملزمان کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے 2 نئے ملزم ندیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی شامل تفتیش ہو چکے ہیں 2  سے تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن