کرونا کیسز میں مسلسل کمی 10دن سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
اسلام آباد (خبر نگار) ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں کرونا وائرس انفیکشن سے کوئی موت بھی واقع نہیں ہوئی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ3 دنوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد155 رہی۔ ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد27 ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں ملک میں34 ہزار500 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک میں36 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 10 ہزار786 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح0.33 فی صد رہی۔ 14 اکتوبر کو ملک بھر میں62 کیسز سامنے آئے۔ مثبت کیسز کی شرح 0.53 رہی۔