• news

ممنوعہ فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور 


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست میں اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کرلی۔جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستارپر مشتمل لارجر بنچ سے جاری فیصلہ میں عدالت  نے پی ٹی آئی کی جانب سے اکبر ایس بابر کو فریق نہ بنانے کی استدعا مستردکرتے ہوئے کہاکہ اکبر ایس بابر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام پروسیڈنگ کا حصہ رہے،اکبر ایس بابر کو اس مرحلے پر عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں، عدالت اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن