دن میں حویلی خالی کریں متروکہ وقف ا ملاک کا شیخ رشید کو نوٹس
7
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات روز میں حویلی خالی نہ ہوئی پولیس کی مدد سے خالی کرائی جائے گی۔ متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی جانب سے جاری نوٹس میں شیخ رشید اور ان کے بھائی سے کہا گیا ہے کہ آپ کو پہلے بھی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا لیکن نہ آپ پیش ہوئے اور نہ حویلی کے بقایا جات ادا کیے اس لیے آپ حویلی کے قبضے سے قانونی طور پر بے دخل ہوچکے ہیں۔ ساتھ ہی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے پولیس کو بھی تعاون کے لیے خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے 19 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی شیخ رشید نے اس معاملے پر کہا ہے کہ یہ لوگ لال حویلی کے پیچھے پڑے ہیں، قانونی اور آئینی طور پر اس پر ہمارا حق ہے۔