ضمنی الیکشن میں مقا بلہ پی ڈی ایم ، الیکشن کمشن سے تھا ، عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ الیکشن چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ ہمارا مقابلہ الیکشن کمشن اور پی ڈی ایم سے تھا۔ دریں اثناء ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی زیر صدارت اسلام آباد اور راولپنڈی کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس ہوا۔ میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو تنظیم سازی اور لانگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
عمران