• news

تائیوان پر طاقت استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہونگے: چین


بیجنگ / تائی پے (نوائے وقت رپورٹ) صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کبھی تائیوان پر طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا تاہم پہلی ترجیح پ±رامن حل کی کوششیں ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ہال آف دی پیپلز میں 20 ویں چینی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں اور یہ چینی عوام پر منحصر ہے کہ کب اپنا حق واپس لیتے ہیں۔صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آبنائے تائیوان میں اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیں گے۔ ہماری تمام تر حمایت تائیوان کی عوام کے ساتھ ہے جن کی ہمیشہ بھلائی، بہبود اور فائدہ کا سوچا ہے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ ہم نہایت خلوص اور تمام تر کوششوں کے ساتھ پ±ر امن طریقے سے دوبارہ اتحاد کے امکانات کے لیے کوشش کرنے پر زور دیتے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔چینی صدر شی جن پنگ کے اس بیان کی تائیوان کے وزارت خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی خود مختاری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ ہی ا?زادی اور جمہوریت پر سمجھوتہ کریں گے۔خیال رہے کہ بیجنگ اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اگست میں اضافہ ہوا جب چین نے تائیوان کے قریب جنگی مشقیں کیں اور جس کے فوری بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔
چین/ تائیوان

ای پیپر-دی نیشن