• news

ہرات: 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر ایران سمگل کرنے کوشش ناکام ،ایک گرفتار


کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان طالبان نے صوبہ ہرات سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کیش کی ایران سمگلنگ ناکام بنا دی۔ ترجمان وزارت دفاع نے بتایا طالبان فورسز نے شمال مغربی صوبہ ہرات کے ضلع اسلام قلعہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کرنسی برآمد کر لی جو وہ ایران سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن