یونان‘ ترکیہ کسرحد قریب 92 برہنہ تارکین وطن برآمد‘ متعدد زخمی
ایتھنز (نیٹ نیوز) یونان میں ترکیہ کی سرحد کے قریب 92 تارکین وطن برہنہ حالت میں پائے گئے۔ یونانی پولیس نے ترکیہ کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب سے 92 غیرقانونی تارکین وطن کے ایک گروپ کو بچایا جو برہنہ حالت میں تھے اور ان میں سے کچھ زخمی تھے۔ گزشتہ روز یونانی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تمام پناہ گزین مرد ہیں جو گزشتہ روز دریائے ایوروس کے قریب سے پائے گئے جو یونان اور ترکی کے درمیان سرحد کی نشاندہی کرتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ یونانی پولیس اور یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرونٹیکس کے حکام سے کی گئی تحقیقات میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ تارکین وطن ترکیہ سے ربر کی کشتیوں میں دریا عبور کر کے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان تمام مردوں نے اپنے کپڑے کیسے اور کیوں کھو دئیے تھے۔ یونانی وزیر مائیگریشن نوٹیس میتاراچی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تارکین وطن کے ساتھ ترکیہ کا سلوک تہذیب کیلئے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھنز کو توقع ہے کہ انقرہ اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔ اس حوالے سے ترک حکام فوری طور پر تبصرہ کیلئے دستیاب نہیں ہوئے۔
برہنہ برآمد