• news

یوکرائن جنگ میں روسا ساتھ دینے کا الزام حیران کن ہے: سعودی وزیر دفاع


جدہ (امیر محمد خان سے )سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ان الزامات سے حیران ہے کہ مملکت یوکرائن کے ساتھ جنگ میں روس کا ساتھ دے رہی ہے۔ یوکرائنی صدر کی ٹویٹر پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کا یوکرائن کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرنے اور ملک کو سعودی امداد کا اعلان کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہزادہ خالد نے کہا کہ یہ بتا رہا ہے کہ "یہ جھوٹے الزامات یوکرائن کی حکومت کی طرف سے نہیں آئے۔"وزیر نے کہا کہ کچھ لوگ مملکت پر روس کے ساتھ کھڑے ہونے کا الزام لگا رہے ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ OPEC +کی طرف سے 5 اکتوبر کو پیداوار میں 2 ملین بیرل یومیہ کمی کرنے کا فیصلہ متفقہ تھا اور "خالص اقتصادی وجوہات کی بناءپر"۔ " ایران بھی اوپیک کا رکن ہے، دریں اثنا اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث نے کہا کہ تنظیم کسی خاص قیمت کو ہدف نہیں بناتی، بلکہ طلب اور رسد کے درمیان توازن کو ہدف بناتی ہے۔ سست معاشی نمو تیل کی طلب کو ظاہر کرتی ہے اور OPEC+ نے پیشگی فیصلہ کیا۔" تیل کی منڈیوں کا استحکام مستقبل کے لیے اہم ہے، ہمارے فیصلے خالصتاً تکنیکی ہوتے ہیں،
سعودی وزیر دفاع

ای پیپر-دی نیشن