• news

میکسیکو بار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 12 افراد ہلاک 


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے بار میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر اراپواتو کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں 6 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آوروں کے سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔
امریکہ/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن