کولمبیا : بس حادثے میں افراد ہلاک، 14 زخمی
بگوٹا(این این آئی )کولمبیا میں بس حادثے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جس میں بیس افراد جان کی بازی ہار گئے، زخمی ہونے والے چودہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بس کو کرین کی مدد سے ہٹا کرسڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
کولمبیا بس حادثہ
نجی بنک کا فراڈ: صدر کی متاثرہ شخص کو منافع کے ساتھ 2 لاکھ واپسی کی ہدایت
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بنک کو بنک فراڈ سے متاثرہ شخص کو منافع کے ساتھ 2 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بنک محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا اور بنک کی اپیل مسترد کر دی۔ صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بنک کی مذکورہ برانچ میں ایماندار عہدیدار کی تقرری میں ناکامی اور ناجائز طور پر منافع روک کر بنک بدانتظامی کا مرتکب ہوا۔ ملتان کے ایک شہری محمد شفیق (شکایت کنندہ) نے بنک میں ٹرم ڈپازٹ رسید میں 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ صارف کو صرف چھ ماہ کا منافع ادا کیا گیا۔ بعد میں بتایا گیا کہ اس کی رسید جعلی ہے اور اسے سابق برانچ آپریشنز منیجر نے دھوکہ دیا ہے۔ صدر نے کہا کہ شکایت کنندہ نے بنک کے نشان، سابق برانچ آپریشنز منیجر کے دستخط کے ساتھ رسید پیش کی۔ بنک اپنے ملازم کی جانب سے بنک کی سٹیشنری پر دستخط شدہ کسی بھی دستاویز کا ذمہ دار ہے۔
صدر / ہدایت