• news

مشائخ حزب الاحناف کی دینی ، ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا:سید مصطفےٰ اشرف 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی امیرعالمی جماعت اہلسنت و امیر جامع حزب الاحناف پیر سید مصطفےٰ اشرف رضوری اور ناظم اعلیٰ حزب الاحناف پیر سید حیدر مصطفی رضوی نے کہا ہے کہ مشائخ حزب الاحناف کی دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بانی حزب الاحناف خلیفہ اعلیٰ حضرت علامہ سید دیدار علی شاہ، بانی صدر جمعیت علماءپاکستان، تحریک پاکستان کے رہنماءاور بنارس سنی کانفرنس کے بانی رکن حضرت علامہ ابوالحسنات سید محمد احمد قادری، سید ابوالبرکات سید احمد قادری اورشارح بخاری، علامہ سید محمود احمد رضو ی کاسالانہ عرس مبارک 20اکتوبر(مرکز اہلسنت) دارلعلوم حزب الاحناف داتاگنج بخش روڈ پر ہوگا۔تیاریاں جاری ہیں۔ مشائخ حزب الاحناف کے سالانہ عرس کے موقع پرعظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا منعقد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشائخ حزب الاحناف کے سالانہ عرس کی تیاریوں کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے علماءمشائخ اور عقدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرےگی۔

 مہمانان خصوصی پیر سید ادریس شاہ زنجانی سجادہ نشیں در بار حضرت میراں حسین زنجانی ، پیرسید ندیم اشرف رضوی،سید فواد اشرف رضوی، علامہ عطا محمد گولہڑوی، پیر مراد رضوی اور ملک بھرسے علماء، مشائخ اور ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن