برطانیہ ،آئندہ چند دنوں میںبرف باری کی شدید لہر متوقع
لندن (این این آئی )برطانیہ میں برف باری کی توقع کے بعد آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے آغاز سے درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں چند دن کے اندر سال کی پہلی برف باری ہوگی۔درجہ حرارت گرنے سے وسطی برطانیہ کے کچھ حصوں میں 2 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ایک سینئر ماہر موسمیات جم ڈیل کا خیال ہے کہ دو دن تک برف پڑنے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔جم ڈیل نے بتایا کہ برفباری اور سردی کی حالیہ لہر ویلس اور شمالی اسکاٹ لینڈ کو اپنے گھیرے میں لے گی، سردی کا یہ اسپیل بہت زیادہ ٹھنڈ لارہا ہے
برطانیہ برف باری
سعودی عرب، غیرقانونی شکارکے
الزام میں 26افراد گرفتار
ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ماحولیاتی سلامتی کی سپیشل فورسز نے ماحولیاتی تحفظ کے نظام کی خلاف ورزی پر26 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں شاہ سلمان رائل ریزرو اور شہزادہ محمد بن سلمان کے رائل ریزرو میں ممنوعہ مقامات میں داخل ہونے اور شکار کرنے کے الزام میں کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان سے تین بندوقیں،دو پستول،ہوائی فائر کرنے والی 10 بندوقیں،1453 گولیاں، شکار کے پانچ جال، شکار کیے گئے38 پرندے اور دیگر سامان شامل ہے۔ماحولیاتی سلامتی کے لیے سپیشل فورسز کے ترجمان کرنل عبد الرحمن العتیبی نے کہا بغیر اجازت کے محفوظ قدرتی مقامات میں داخل ہونے اور وہاں پر شکار کرنے پر جرمانہ عاید کیا جاتا ہے۔ بغیر اجازت کے ریزرومیں داخلے پرپانچ ہزار ریال جرمانہ، وہاں شکار کرنے پرپانچ ہزار ریال جرمانہ، بغیر اجازت کے جال یا بندوق سے شکار کے لیے ممنوعہ پرندے کےشکار پر ایک لاکھ ریال اور شکار کے لیے آتشیں ہتھیاروں کے استعمال پر 80 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا شکار پرجرمانے کا فیصلہ مجاز اتھارٹی کرتی ہے۔
سعودیہ شکاری گرفتار