• news

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس چین کی ترقی کو فروغ دےگی،معین الحق


اسلام آباد(نا مہ نگار)چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس چین کی ترقی اور دنیا کی خوشحالی کو فروغ دے گی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سفیر نے کہا کہ یہ کانگریس چین کی جاری ترقی اور ڈویلپمنٹ کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھے گی۔ مجھے امید ہے کہ یہ کانگریس چین پاکستان تعلقات کے فروغ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی اور ہم اس کی مکمل کامیابی کے خواہش مند ہیں، یہ نہ صرف چین کی ملکی سیاست، معیشت کے لیے اہم فیصلے کرے گی بلکہ چینی اقتصاد ی ترقی کے لیے مستقبل کی رفتار بھی طے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں چین نے شاندار ترقی اور ڈویلپمنٹ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا چین نے اپنے معاشرے اور اپنی معیشت کے تمام پہلو¶ں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں واقعی مواصلاتی نقل و حمل، تیز رفتار ٹرین، صنعتی ترقی، زراعت، جدت کاری کے شعبوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے پیمانے اور وسعت، ماحولیات کا تحفظ اور ایجوکیشن سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین مستقبل کے تعلقات زندگی کے تمام شعبوں میں بہت روشن اور بہت امید افزا ہیں۔
معین الحق

ای پیپر-دی نیشن