بلگورود میں یوکرائن آنے والے دراندازوں نے مشین گنوں سے فائرنگ کی‘ یہ دہشت گردی ہے‘ حملہ آور مار دیئے: ترجمان ڈیفنس منسٹری
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن سے ملحقہ علاقے بلگورود میں روسی فوجی ٹریننگ سنٹر پر حملے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دے دیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق دہشت گردی کا حملہ جنوب مغربی بلگورود کے علاقے میں پیش آیا جس کی سرحد یوکرائن سے ملتی ہے۔ علاقے سے آنے والے عناصر نے مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ روسی فوج کے زیرانتظام ٹریننگ کیمپ میں یوکرائن کے خلاف جنگ میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے کیلئے آئے افراد کو نشانہ بازی کی تربیت دی جا رہی تھی۔ ترجمان روسی وزارت دفاع کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی بلاک کر دیا گیا۔ روسی عہدیدار نے کہا ہے کہ روسی ڈرونز نے یوکرائنی شہر زاپوریزیا میں یوکرائن کے دفاعی نظام ایس 300 کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ روس نے یوکرائن کے ایس یو 25 طیارے کو مار گرایا ہے۔ 2 ہارم میزائل تباہ کر دیئے۔ اسی طرح ہیمرز اورکھا کے 18 لانچرز بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ روس نے 10 ڈرونز کو روکنے کا بھی اعلان کیا۔ جن ڈرونز کو روکا گیا‘ ان میں سوئچ بلیڈ۔ 600 طرز کے دو امریکی ڈرونز بھی شامل تھے۔
یوکرائن