• news

 خوراک زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، پرویز اشرف


اسلام آباد(نامہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ خوراک زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، عوام کیلئے اشیا خورد و نوش کا آسان حصول و فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ملک میں خوراک کی قلت سے بچنے کے لیے کسانوں کو درپیش مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا،حالیہ سیلاب کے باعث ملک میں فصلوں اور لائیو اسٹاک بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے،سیلاب سے فصلوں کو پہنچے والے نقصانات ملک میں خوراک کی قلت کا باعث بن سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خوراک کو ضائع ہونے سے بچانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، ناجائز منافع خوری کے لئے ذخیرہ اندوزی کرنے والے قومی مجرم ہیں ناجائز منافع کمانے والے اور اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، عوام تک خوراک جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی حکومت کی اولین زمہ داری ہے، قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے باعث 33 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث عوام کو خوردنی اشیا کے حصول میں دیکت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، زاہد اکرم درانی نے مزید کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں،قائم مقام سپیکر نے تمام سیاسی جماعتوں پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملک میں خوراک کی قلت کو ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے مل کر پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
پرویز اشرف

ای پیپر-دی نیشن