• news

رسول اللہ نے عرب کی جاہل قوم کو تربیت سے خیر امت میں بدل دیا:سید جواد نقوی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ عروة الوثقی لاہور میں ہفتہ وحدت و جشن میلاد مسعود نبی کریم وامام جعفر صادق کی مناسبت سے وحدت امت کانفرنس بعنوان وحدت امت میں منہج رسالت منعقد ہوئی جس میں ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، مشائخ عظام و اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاءمیں سینیٹر سراج الحق ، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ، احسان خزاعی ، مولانا ڈا کٹر سید محمد عبد الخبیر آزاد ، پیر سید محمد شمس الرحمان مشہدی ، پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، ڈاکٹر مفتی راغب نعیمی و دیگر اکابرین شامل تھے۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ رسول اللہ نے عرب کی جاہل قوم کو تبلیغ اور تربیت کے ذریعے خیر امت میں بدل دیا۔ ریوڑ کو امت بنانا ایک عظیم معجزہ ہے جو تعلیم و تربیت سے ممکن ہوا ،اب یہ امت کا فریضہ ہے کہ رسول اللہ کے مشن کو تکمیل تک پہنچائے اور اس مقصد کیلئے خود کو قوم، قبیلہ، مسلک و گروہ کی حالت سے نکال کر امت کے قالب میں ڈھالے کیونکہ امت ہی قرآنِ مجید کی واحد قابلِ قبول اجتماعی حالت ہے۔ 

فیروز والہ : شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ‘پولیس کا کریک ڈاﺅن ‘شرکاءکا حملہ 
فےروزوالہ( نامہ نگار)فےروزوالہ پولےس نے شادی کی تقرےب پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنےوالے افراد کےخلاف کرےک ڈاﺅن کےا‘شرکاءنے پولےس پارٹی پر حملہ کر دےا ‘ پولےس اہلکار زخمی ہو گےا‘ پولےس ٹےم نے بروقت کاروائی کرکے 6افراد کو حراست مےں لے لےا ۔ پولےس کو اطلاع ملی کہ رچنا ٹاﺅن مےں شادی کی تقرےب پر ہوائی فائرنگ اور زبردست آتش بازی ہو رہی ہے ۔شادی مےں شرےک 15باراتےوں نے پولےس پارٹی پر حملہ کر دےا۔ کانسٹےبل امجد علی کی وردی پھٹ گئی۔ پولےس نے اس ضمن مےں بلال، رضوان اور عدنان وغےرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لےا۔

ای پیپر-دی نیشن