• news

اسلام آباد، ڈینگی وار جاری، ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا


اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آبادمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا، ڈینگی وائرس کے 90کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد3814ہو چکی ہے رواں سیزن میں ڈینگی سے 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے 90نئے کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد3814ہو گئی ہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں50کیسز کے بعد مجموعی طور2224جبکہ شہری علاقوں میں مزید40کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسکے بعد شہری علاقوں میں مجموعی طور پر1590کیس رپورٹ ہو چکے ہیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں سب سے زیادہ کیسز پمز ہسپتال میں رپورٹ ہوئے جنکی تعدادچھیالیس46 ہے۔
ڈینگی
 

 عبدالقادر پٹیل کی سیکرٹری جرمن اکنامک افئیرز سے ملاقات 
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل جرمن اکنامک افیئرز کوپوریشن کی پارلیمنٹری سٹیٹ سیکرٹری ڈاکٹر باربل کافلر سے ملاقا ت کر رہے ہیں ملاقات میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجودتھے ترجمان وزارت صحت کے مطابق برلن میں ہونیوالی ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ چھ لاکھ سے زائد حاملہ خواتین کی مدد اور پاکستان کی نئی بنائی گئی بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان پر تبادلہ کیا گیا پارلیمانی سیکرٹری جرمن اکنامک افئیرز نے کہا کہ جرمن حکومت سیلاب سے آفت زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کے مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑی ہے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت صحت کے نظام کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے پاکستان میں اسے پہلے اتنی قدرتی افت نہیں آئی ڈاکٹر باربل کوفلرنے کہا کہ جرمن حکومت پاکستان کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی بحالی کیلئے بھرپور مدد کرے گی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہ کاریوں سے صحت کے پرائمری اور بنیادی ہیلتھ یونٹز مکمل تباہ ھوئے جن کی بحالی کیلئے دنیا کی مدد درکار ہے باربل کافلر جرمن حکومت اس حوالے سے موثر اور جامع حکمت کر کے پاکستان سے انگیج ہو گی جرمن حکومت بچوں کے نیشنل پروگرام فار آئٹزم اور مینٹل ہیلتھ میں بھی مدد کر گی۔

 ملاقات 

ای پیپر-دی نیشن