ضمنی انتخابات ‘سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے : آئی جی
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے صوبے کے چھ اضلاع کے 1434 پولنگ سٹیشنز میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن سپورٹ اور تعاون فراہم کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں میں 23 ہزار پولیس اہلکاران و افسران نے ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دئیے اور پولیس اہلکاروں نے بھرپور محنت اور فرض شناسی کےساتھ شفاف اور پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنایا۔۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سنٹرل پولیس آفس میں قائم الیکشن کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی خود نگرانی کرتے رہے جبکہ الیکشن والے اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے الیکشن سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔ خواتین کے پولنگ بوتھوں پر لیڈی اہلکاروں تعینات کیا گیا۔ حساس اضلاع میں اینٹی رائٹ اور ریزور اہلکاروں کے اضافی دستے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سٹینڈ بائی رہے اورنتائج آنے کے بعد بھی نقص امن کا باعث بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں ہونگے۔
کرائے کا مکان خالی کرنے کا نوٹس دینے پر مالک کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا
لاہور(نامہ نگار) گارڈن ٹاو¿ن کے رہائشی آصف نے سبزہ زارکے علاقے میںاپنا مکان شہزاد کو کرائے پر دے رکھا تھا ۔ ایک سال سے کرایہ واجب الادا تھا ‘ آصف نے مکان خالی کرنے کیلئے نوٹس دیا تھا۔ گزشتہ روزآصف اپنے ہوٹل واقع شاہ نور سٹوڈیو بیٹھا ہوا تھا کہ شہزاد، ریاض اور حیدر اپنے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آپہنچے اورانہوں نے آصف پرپر فائرنگ کر دی۔ آصف زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئےے ہےں۔
اہم شاہراہوں پرٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کا سلسلہ جاری ‘پولیس ناکام
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ کینال روڈ ،شاہراہ قائد اعظم ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس سمیت دیگرعلاقوں مےں اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئےے۔ پولیس اس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے ۔ ون ویلنگ کرنےوالے منچلوں کی جانب سے فےملےز سے بدتمےزی اور خواتےن سے چھےڑ خانی کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہےں ۔ شہرےوں نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لےنے کی اپےل کی ہے۔