تیونس میں صدرخلاف دو حریف جماعتوں کے مظاہرے
تیونیسیا (اے پی پی)تیونس کے صدر قیس سعید کے خلاف اپوزیشن کے دو حریف گروپوں نےدارالحکومت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں خوراک اور ایندھن کی قلت پر عوامی غصے میں اضافے نے سیاسی طاقت کو مستحکم کرتےہوئے ان اقدامات کی مذمت کی ہے۔ النھضہ پارٹی اور آزاد آئینی پارٹی کے ہزاروں حامیوں نے تیونس کے دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور صدر پر معاشی بدانتظامی اور جمہوریت مخالف بغاوت کا الزام لگایا ہے۔حکومت مخالف مظاہرین کا کہنا ہے کہ تیونس میں خون بہہ رہا ہے اور قیس سعید ایک ناکام حکمراں ہیں، انہوں نے ہمیں کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے، کھیل ختم ہو گیا اور اب آپ حکومت سے جا۔مظاہرین نے سیاسی دشمنوں کی جانب واضح اشارہ کیا ہے کہ انہوں نے آزادی کو نقصان پہنچایا ہے اور اب ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہے۔صدر قیس سعید کے مخالفین کا کہنا ہے کہ صدر کے اقدامات نے 2011 کے انقلاب کے ذریعے حاصل ہونے والی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے جس نے مطلق العنان رہنما زین العابدین بن علی کو معزول کیا اور عرب بہار کو متحرک کیا۔مظاہرین میں شامل مونیا حجی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان اس صورتحال سے بچنے کے لیے کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرنے کی کوشش میں مر رہے ہیں اور صدر صاحب کو اپنی طاقت مجتمع کرنے میں دلچسپی ہے۔
تیونس مظاہرے
سکاٹ لینڈ‘ 47 سیکنڈ میں 1.7 میل فاصلہ طے کرنے والی دنیا کی مختصر ترین پرواز
سکاٹ لینڈ (نیٹ نیوز) عام طور پر کسی طیارے کا سفر 30 منٹ کا تو ہوتا ہی ہے مگر دنیا کی مختصر ترین پرواز کا دورانیہ دنگ کر دینے والا ہے۔ سکاٹ لینڈ کے جزیرے ویس ٹرے سے پاپا ویس ٹرے کے درمیان چلنے والی پرواز محض 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے شمال مشرقی ساحلی علاقے کی اس پرواز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی مختصر ترین کمرشل پرواز قرار دیا ہے۔ 8 نشستوں والے طیارے کی پرواز کا باضابطہ وقت تو 2 منٹ ہے مگر ہوا کا بہاو¿ موزوں ہو تو یہ فاصلہ محض 47 سیکنڈ میں بھی طے ہوجاتا ہے۔
سکاٹ لینڈ‘ پرواز