ون ویلر شاہنواز کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد پولیس نے 19سالہ ون ویلرشاہنواز کو قتل کرنے والے ملزم جہانزیب عرف شاپر کو13 روز بعد روالپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار ملزم جہانزیب عرف شاپر نے شاہنواز کو اپنے سے بہترین ویلر ہونے پر قتل کیا تھا۔گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
لڑائی جھگڑے پر ہوائی فائرنگ ‘2شہری زخمی ڈولفن پولیس نے 2ملزم گرفتار کرلئے
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن سکواڈ کو کال موصول ہوئی کہ 2 پارٹیاں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کررہی ہیں۔ڈولفن ٹیم نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے 2 ملزمان عاقب اور اذان کو گرفتار کرکے ، گولیاں، چلیدہ خول برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے ساندہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے 2 شہری فائر لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیا۔
رنگ محل چوک سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور(نامہ نگار)رنگ محل چوک سے بے ہوشی حالت میں ملنے والے 35سالہ شخص کو گزشتہ روزہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا 35اور اس نے دم توڑ دےا ہے ۔متوفی کی شناخت نہےںہوسکی ہے ۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے ورثا ءکی تلاش شروع کر دی ہے۔
صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی
سخت ‘چھتوں پر سنائپرتعینات
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔لاہور شہر مےں تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے ،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ اتوار کو گر جا گھروں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ مسیحی برادری بڑی تعداد مےں اتوار کو مذہبی عبادات کیلئے گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے جس وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ گرجاگھروں کو اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کرکے سکیورٹی اقدامات کیئے گئے ۔
اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیئے گئے جبکہ تمام کیٹگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کیلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈےٹکٹر سے چیکنگ کی گئی جبکہ ڈولفن اور پیرو کو بھی خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ہر مشکوک افراد پر کڑی نظریں رکھیں گے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماءنہ ہوسکے۔