لیگ کےلئے پاکستان آنے کا تجربہ شاندار رہا‘ والدہ میتھیو ٹرامپ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)گوجرانوالہ جائنٹس کے امریکی کرکٹر میتھیو ٹرامپ کی والدہ نے کہاہے کہ لیگ کےلئے پاکستان آنے کا تجربہ شاندار رہا۔ بہت اچھے انتظامات کیے گئے ہیں، یہاں کرکٹ کا معیار اچھا ہے جبکہ بیٹے کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر اچھا محسوس ہو رہا ہے۔انہوں نے لاہور میں گزارے دنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میتھیو مجھے بتاتا رہتا ہے کہ اس نے کیا سیکھا اور کتنا فائدہ ہوا، وہ روزانہ کرکٹ کھیل رہا ہے اور کھیل کر تھک بھی جاتا ہے، یہ سب اچھا لگ رہا ہے اور لاہور میں کھانے کا مزہ بھی آیا ، یہاں کھانے کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ میتھیو ٹرامپ بھی پاکستان میں اپنی والدہ کی موجودگی کی وجہ سے خوش ہیں اور کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں والدہ نے میچز دیکھے جو اچھا لگا، وہ مجھے دیکھ کر تالیاں بجاتی تھیں حالانکہ وہ مجھ پر زیادہ تر غصہ ہوتی تھیں، والدہ کا تالیاں بجانا اچھا لگا۔میں نے کرکٹ کو انجوائے کیا، مینٹور شعیب ملک اور کوچ اعجاز بھائی سے سیکھنا اعزاز ہے، مجھے یہاں پی جے ایل میں سیکھنے کا فائدہ ہو گا۔