پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل‘گوادر شارکس پہلے نمبر پر آگئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان جوئیر لیگ کے میچز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ‘ پی جے ایل کے گیارہویں روز کے کھیل میں گوادر شارکس مردان وائیرز کو 77 شکست دے کر 8 پوائنٹ کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر پہنچ گئی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں گیارہویں روز پہلے مرحلے کا آخری میچ گوادر شارکس اور مردان وائیرز کے درمیان کھیلا گیا ،، مردان واریئیرز نے ٹاس جیت کرگوادر کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ گوادر شارکس نے 9 وکٹوں پر177 رنز بنائے، ل±ک مارٹن بینکنسٹین نے 46 گیندوں پر 74 رنز بنانا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کپتان شمائل حسین نے 32، عرفات منہاس 30، محمد زولکفل 14 رنز بنائے۔محمد عرفان 3 اور آرچی لینہم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حسیب خان اور عابد اللہ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ گوادر شارکس کی تباہ کن باولنگ نے مردان وائیرز کو 16.3 اوورز میں 100 رنز پر ڈھیر کر دیا ۔ ضہیب خان شانزیب انجری کے باعث بیٹنگ پر نہ آسکے۔ مردان وارئیرز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے،، برہان نیاز 47 حسیب خان20 داو¿د نذر نے 12 سکور کیے۔ سعد مسعود نے 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں پولین کی راہ دکھائی۔آفتاب احمد اور محمد اسماعیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آج ٹورنامنٹ کا کوئی میچ نہیں ہوگا اور ٹیمیں آرام کریں گی۔ پلے آف کے میچز 18 اکتوبر سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونگے۔ پہلے کوالیفائر میں گوادر شارکس اور بہاولپور رائلز مدِمقابل ہونگی جبکہ 19 اکتوبر کو الیمنیٹر ون میں راولپنڈی ریڈرز اور مردان وائیرز کا جوڑ پڑے گا۔