• news

عبدالحفیظ کاردار ‘یونس خان پی سی بی ہال آف فیم میں شامل 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹر یونس خان کو پی سی بی ہال آف فیم شامل کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل فضل محمود، عبدالقادر، حنیف محمود ظہیر عباس جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔ چیئرمین پی سی رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم کا مقصد اپنے رول ماڈلز کی کامیابیوں کو سراہنا اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ شاہد کاردار نے کہا کہ ان کے والد عبدالحفیظ کاردار نے اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت چند کلب کرکٹرز کو ایک ٹیم میں تبدیل کرکے دنیائے کرکٹ میں پاکستان کی الگ شناخت بنائی۔ کاردار فیملی کو اے ایچ کاردار کی کامیابیوں اور اس کی بنیاد پر پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر فخر ہے۔ یونس خان نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ہال آف فیم میں شمولیت پر فخر ‘ا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ کامیابی کبھی بھی کسی ایک فرد کی بدولت نہیں ملتی بلکہ جڑے ہر فرد اور سٹیک ہولڈر کی محنت کا ثمر ہوتی ہے۔

، لہٰذا وہ اس موقع پر اپنے اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں، کپتانوں اور سپورٹ سٹاف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے انہیں عزت کےساتھ ملک کی خدمت کا موقع دیا۔انہیں اس بات کا دکھ ہمیشہ رہے گا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا دوسرا حصہ ملک میں نہیں کھیل سکے تاہم اس کے باوجود پاکستان کرکٹ کے فینز اور ان کے مداحوں نے انہیں ہمیشہ بے پناہ عزت سے نوازا۔

ای پیپر-دی نیشن