سابق گورنرسندھ ، حکیم سعید کی 24 ویں برسی آج منائی جائیگی
لاہور( این این آئی)سابق گورنر سندھ ،معروف طبیب حکیم محمد سعید کی24ویں برسی آج 17اکتوبر پیر کومنائی جائے گی ۔حکیم محمدسعید پاکستان کے ایک مایہ ناز طبیب تھے اورشعبہ حکمت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،طب و حکمت،عالمی ادب کے تراجم،اسلام اور دیگر موضوعات پر انہوں نے 200سے ز ائد کتب تصنیف کیں۔حکیم سعید کو ان کی شاندار خدمات پرستارہ امتیازاور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔۔انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے۔وہ صوبہ سندھ کے گورنر بھی رہ چکے ہیںانہیں17اکتوبر 1998 کو کراچی میں نامعلوم افراد نے فجر کی نماز کے بعد روزے کی حالت میںفائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔