آرمی چیف کے تقرر کو سیاسی معاملہ نہ بنائیں‘ الیکشن اگلے برس ہوں گے: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا تقرر آئینی معاملہ ہے، اسے سیاسی نہ بنائیں۔ وقت آنے پر آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں مقررہ وقت پر ہوں گے۔ الیکشن کی تاریخ بتا دی اب عمران خان لانگ مارچ ملتوی کر دیں۔